لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک بے گھر شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلے کو لپیٹ کر پستول ظاہر کر کے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاکہ گرفتاری کی صورت میں اسے رہنے کیلئے ٹھکانہ اور پیٹ بھرنے کو کھانا میسر آجائے ۔ جیمز پلاسٹک کی تھیلی میں کیلا چھپا کر کلیز بینک کی ایک برانچ میں پہنچا اور کیشئر کو ایسا ظاہر کیا جیسے تھیلی میں پستول ہو اور ایک ہزار پاؤنڈز سے زائد کی رقم لوٹ لی تاہم ملزم نے پولیس سٹیشن پہنچ کر گرفتاری دیدی۔ملزم جیمز کو بعد ازاں بورنموتھ کراؤن کورٹ میں پیش کیا جہاں جج نے انہیں مجموعی طور پر 14 ماہ قید کی سزا سنائی ۔