کراچی (کلچرل رپورٹر) لندن فیشن ویک 2020 میں پاکستانی ڈیزائنرز عمر منصور اور سیم دادا کے ملبوسات کی نمائش حاضرین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ حقوق نسواں اور امن کے مرکزی خیال کے مطابق کلیکشن کو پسند کیا گیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہاہے کہ فیشن ڈیزائنر امن اور ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہر فنکار ثقافتی ورثے اور روایات کا حامل ہوتا ہے ۔ دنیا بھر کے لوگ بین الاقوامی شوز میں اپنے ممالک کی ثقافت کو روشناس کراتے ہیں ۔ میں نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج کا شو انکے نام کیا ہے ، میں نے آج کشمیریوں پر ظلم کیخلاف احتجاج بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ریکارڈ کرا دیا ہے ، دنیا میں امن قائم رہنا سب سے بڑی ضرورت ہے امن ہوگا تو حالات بہتر ہونگے ۔