لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سری لنکا کے خلاف حتمی ٹیم کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔پی سی بی نے سری لنکا اور دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیا، مصباح الحق ہیڈ کوچ اور وقار یونس بولنگ کوچ، منصور رانا ٹیم آپریشنز ، لاجسٹک اور ایڈمنسٹریٹو منیجر ہوں گے جب کہ کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر اور طلحہ بٹ اینالسٹ، ملنگ علی مساجر ہوں گے ۔ میجر ریٹائرڈ اظہر عارف سری لنکن سیریز کیلئے سکیورٹی منیجر اور کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری دورہ آسٹریلیا کے دوران سکیورٹی منیجر ہوں گے ۔پی سی بی کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان ، بابر اعظم نائب کپتان، احمد شہزاد ، آصف علی، عابد علی ، فخر زمان ، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، عثمان شنواری ، فہیم اشرف، حسن علی ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہیں۔قومی ایک روزہ ٹیم 24 ستمبر کو سیریز کے تین میچوں کیلئے کراچی روانہ ہو جائے گی۔
لنکا ڈھانے کیلئے 20رکنی پاکستانی دستہ تیار : احمد شہزاد، عمراکمل بھی شامل
منگل 17 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 17 ستمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں