اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر شہریوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاجس طرح ہم نے مسئلہ کشمیرہرفورم پرلڑا،میں چیلنج کرتاہوں کہ پچھلے 50 سال میں کسی حکومت نے ایسے نہیں لڑا، ایسااقدا م نہیں کریں گے جس سے مسئلہ کشمیرپرموقف کونقصان پہنچے ،کابینہ نے ایمرجنسی کے باوجودبھارت سے تجارت کی مخالفت کی،کابینہ نے فیصلہ کیاکہ کوئی بھی ایسی چیزنہیں کرینگے جس سے کشمیریوں کویہ لگے کہ ہم نارملائزیشن کی طرف جارہے ہیں،حالانکہ یہ ایمرجنسی تھی،ہم نے اس کومستردکردیا۔انہوں نے کہا5اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کیساتھ تعلقات معمول پرنہیں آسکتے ،جب حکمرانوں کاجینامرناملک کیلئے ہوتوکبھی قومی کازکونقصان نہیں پہنچاتے ۔