کولمبو (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا اختتام برابری پر کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نہ ہی افسردہ ہیں، دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف دبائو نہیں لیں گے ، کھلاڑی میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے پر جوش ہیں تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہیں۔