کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن پولیس نے ورلڈ کپ 2011 فائنل کی تحقیقات ختم کر دیں، تحقیقات کے دوران میچ میں فکسنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں دو کھلاڑی اور ایک چیف سلیکٹر سے تفتیش کی گئی، تینوں افراد کی وضاحتوں سے مطمئن ہیں۔