لاہور(اپنے رپورٹر سے ) جوڈیشل واٹر کمیشن نے انتہائی آلو دہ پانی زیر زمین دفن کر نے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود پانچ فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل واٹر کمیشن نے زہریلا پانی زیر زمین دفن کر نے پر محمود بوٹی میں دو اورکرول گھاٹی،لکھو ڈہر ،مناواں میں ایک ، ایک فیکٹری کو نوٹس دے کر پندرہ دن کی مہلت دی ہے ۔ فیکٹریوں کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ لگانے کے لئے وارننگ دی گئی ہے ، پندرہ دن بعد بھی یہی صورتحال ہوئی فیکٹریوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جوڈیشنل واٹر کمیشن نے یہ اقدام زیر زمین پانی کے تحفظ کے پیش نظر کیا۔