لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پرلاہور چیمبر کے ممبران کے لیے تجدید رکنیت کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع کردی گئی ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اعلی حکام سے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈائون کے پیش نظر تمام سرگرمیاں منجمد ہیں لہذا ممبران کو تجدید رکنیت کے لیے اضافی وقت دیا جائے جس پر ممبران کو ایک ماہ کا اضافہ وقت دے دیا گیا ہے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے سیکریٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنا ئزیشنز ڈاکٹر ناظم لطیف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاہور چیمبر کی اپیل پر کاروبار دوست فیصلہ کرکے تاجر برادری کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری کامرس اور ڈی جی ٹی او کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اپیل کو اہمیت دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ کاروبار دوست ماحول کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے معزز ممبران 30اپریل تک اپنی ممبرشپ کی تجدید کرواسکتے ہیں۔