لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ہونے والے گائیکی کے مقابلے میں ایڈیشن آج ہونگے ۔اس مقابلے میں15تا25سال کی عمر کے نوجوان گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، لاہورآرٹس کونسل ان باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے وائس آف الحمرا کا انعقاد کر رہی ہے نامور گلوکار حامد علی خان ، ترنم ناز اور وارث بیگ وائس آف الحمراء میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے ۔