لاہور(نمائندہ خصوصی سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوکل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فنڈز جاری کر دئیے ۔ 15 ارب کی خطیر رقم منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق۔رقم پارکوں کی تعمیر، قبرستانوں کی چار دیواری، بنیادی مراکز صحت، گلیوں کی تعمیر سمیت دیگر پر خرچ ہوں گے ۔ منصوبے کے لیے آٹھ ارب 53 کروڑ 71 لاکھ پنجاب حکومت ادا کرے گی جبکہ منصوبے کے لیے درکار بقیہ فنڈز وفاق ادا کرے گا۔