لاہور، حافظ آباد، محمد نگر ( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) لوئر مال پر ٹریفک حادثہ میں 35سالہ خاتون جاں بحق اور اسکا شوہر اور بیٹی زخمی ہوگئے ، نسیم بی بی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ گزررہی تھی کہ بس نے انہیں ٹکر ماردی ، نسیم موقع پر ہی چل بسی ، بس ڈرائیور اقبال کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ حافظ آباد کے نواحی گاؤں قلعہ رامکورکے قریب تیز رفتارشاہ زورڈالہ گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہوگیا،محلہ رحمت آباد کا 60 سالہ اکبر شاہ جاں بحق ہوا، محمدنگر میں 25 ای بی کے قریب تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ سے گرکر 13سالہ لڑکا عرفان جاں بحق ہوگیا۔ چونگی امر سدھو لاہور میں خستہ حال گھر کی چھت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، بندیاں والا پل کے قریب حمید کے گھر کی چھت گری جس سے آسیہ، نازیہ اور صابر زخمی ہوگئے ۔