لندن (سپورٹس ڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 1-3 سے ہرا دیا، مصری سپر سٹار محمد صلاح نے ایک گول سکور کیا۔میچ کے چھٹے منٹ فیبینو نے گول کر کے ریڈبرگیڈ کو برتری دلا دی، فٹبال شائقین کے ہیرو محمد صلاح نے تیرہویں منٹ گیند کو ہیڈر سے جال میں ڈال کر حریف کھلاڑیوں کو نڈھال کر دیا۔میچ کے دوران پہلا ہاف دو صفر کی سبقت کیساتھ ختم ہوا، دوسرے ہاف میں لیورپول کی طرف سے تیسرے گول کے بعد میچ یکطرفہ ہو گیا۔