کوئٹہ (کرائم رپورٹر) لورالائی بی آر سی کالج کے مرکزی دروازے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی بی آر سی کالج لورالائی کے مرکزی گیٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکار اسماعیل اور یاسین شاہ شدید زخمی ہوگئے جنھیں بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔