لاہور(نامہ نگار خصوصی، این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔ جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے منگل کوشہباز شریف کی عبوری ضمانت میں دو روز کی توسیع کی تھی۔شہبازشریف آج صبح 9:00بجے لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اینٹی کرپشن کو العریبیہ شوگر ملز کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کر لیا ۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا۔