کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے تمام ڈراموں کو اچھی ریٹنگز ملنے کی وجہ بتادی ہے ۔ صبا فیصل نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ ساس اور بہو کی کہانیاں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر جگہ ایسے ہی مواد کو ترجیح دی جاتی ہے ‘۔اْنہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی اور قسم کا مواد دکھاتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا۔اْنہوں نے کہا کہ جتنے بھی مشہور ڈرامے ہیں سب کے سب ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہیں یا پھر خاندانی سیاست کے گرد گھومتے ہیں۔