لاہور(اپنے رپورٹر سے ) محکمہ بلدیات کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ئکے تحت اکاؤنٹس رولز کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ مجوزہ رولز 54شقوں پر مشتمل ہیں ۔ مسودہ کے مطابق بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بنیادی حیثیت حاصل ہوگی۔ بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز ان رولز کے تحت پرنسپل اکاؤنٹس آفیسرز مقرر ہوں گے ۔ اکاؤنٹس کے تمام معاملات کمپیوٹرائزڈ فنانشل مینجمنٹ سسٹم میں فیڈ ہوں گے ۔ کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہیں ہو گی۔ محکمہ بلدیات کے ڈائریکٹر جنرل انسپکشنز کسی بھی بلدیاتی ادارے کے اکاؤنٹس معاملات کی انسپکشن کریں گے ۔ اس کے علاوہ آڈیٹر جنرل سے بھی آڈٹ کرایا جائے گا۔ رولز کا مسودہ رائے کیلئے تمام بلدیاتی اداروں کو بھیج دیا گیا۔