بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں لوگ آسمان سے ایک بہت بڑا آتشی گولا گرتے دیکھ کر خوف زدہ ہو گئے ۔چین کے چنگھائی صوبے کی ننگچیانگ کاؤنٹی میں آسمان میں ایک نہایت روشن اور عظیم الجثہ روشنی کا گولا دیکھا گیا، جس نے لوگوں کو ڈرا دیا۔تیز روشنی کا یہ گولا نہایت تیز رفتاری سے زمین کی طرف آتا محسوس ہو رہا تھا، یہ نظارہ صوبے کے دو شہروں میں دیکھا گیا،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب وہ گولا وہاں سے گزرا تو انھوں نے تیز آواز بھی سنی۔