اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی )ہزاروں لوگ پیار کے بغیر رہتے ہیں لیکن کوئی ایک بھی پانی کے بغیر نہیں رہتاچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک میں ڈیمز کی تعمیرسے متعلق تحریری فیصلہ کا آغاز بر انگریز شاعر ڈبلیوایچ آڈین کی پانی کی اہمیت پر لکھی گئی نظم کا حوالہ سے کیا ۔ فاضل چیف جسٹس نے لکھا ہے کہ برطانوی شاعر سے زیادہ پانی کی اہمیت کو کسی نے اجاگر نہیں کیا ۔شاعر نے کہاہے کہ ’ ’یہ بڑی عظیم بات ہے کہ میں صبح تک سویارہا، اس پر کتنا یقین کیا جاسکتا ہے اور جو میں نے کہا وہ طوفان نے بھی کہا لیکن آہستگی سے میری توجہ اس طرف دلائی جو کچھ کیا جاچکا ہے ،پانی کے ڈرم میں کئی کیوبک میٹرز(پانی)جمع ہوچکاتھا ایک خشک موسم گرما کے خلاف ، پہلے آنے والی چیز پہلے رکھی گئی ۔