لاہور،کراچی، فیصل آباد،کرک(کر ائم رپورٹر، سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر،نمائندہ 92نیوز) مختلف واقعات میں گھریلو ملازمہ سمیت 3افراد کی خودکشی،سسر نے داماد کو قتل کرکے زندگی ختم کرلی ہے ۔ لاہور میں 17 سالہ ماریہ ڈیفنس کے گھر میں ملازمہ تھی کہ گزشتہ روز اس نے کمرے میں جا کر مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں پولیس ک مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ کراچی اسٹیل ٹائون کے علاقے گلشن حدید فیزIIمیں مکان نمبر A/412میں 40سالہ ملک محمد آصف ولد محمد عارف نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،پولیس نے پھندا لگی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال پہنچادیا ۔ فیصل آباداسلام نگر میں نوجوان عاقب معاشی حالات کی وجہ سے پریشان تھا جسکی بناء پر اسنے فرینائل کی گولیاں نگل لیں اسکو اہل خانہ نے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود اسنے دم توڑ دیا۔ کرک تخت نصرتی کے علاقے میانکی بانڈہ میں سسر نقیب عالم ولد عالم گل ساکن میٹھا خیل نے فائرنگ کرکے اپنے داماد شبیر احمد ولد الطاف الرحمن ساکن لکی بانڈہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر فائر کر کے اپنے ہی ہاتھوں زندگی کا چراغ گل کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر تھانہ تخت نصرتی میں درج کر اتے ہو ئے محمد زبیر ولد محمد پیائو ساکن میانکی بانڈہ نے بتا یا کہ مقتولین نقیب عالم اور شبیر احمد آپس میں سسر اور داماد تھے جو کہ ان کے مہمان تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔