لکی مروت ، کوئٹہ ( 92نیوز، نامہ نگاران )لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 بچے زخمی ہوگئے ہیں، بخمل احمدزئی کے قریب خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا مخالف گروپ نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی ، ایک شخص جرار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، 7 بچے زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ، 2 بچے ہسپتال میں دم توڑ گئے ،جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ رضوان اور 8 سالہ شامل ہیں، بلوچستان میں ڈیرہ مراد جمالی میں دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا، صوبہ میں مزید 3 افراد کو مار دیا گیا، 3 نعشیں برآمد ہوگئیں، ڈیرہ مراد میں اوستہ محمد کے قریب گوٹھ عبدالصمد جویا کی حدود میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے دو بھائی چاکر جویا اور بجار جویا جاں بحق ہوگئے ، ورثا نے ڈیر ہ مرادجمالی میں کوئٹہ روڈ پرنعشیں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بندکردی۔ تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ پیرل رند میں رحیم نے کاروکاری کے شبہ میں اپنی بیوی روزینہ کو ، سبی جیکب آباد قومی شاہراہ چورنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وں نے گل محمد کو ، سبی سول ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے شکر خان کو قتل کر دیا ، ساکران روڈ آچار ہو ٹل کے قریب واقع جھا ڑیو ں سے دو افر اد اقبال اور آصف کی نعشیں مل گئیں، دکی میں نوجوان عبد العزیز کی جانوروں کی نوچی گئی نعش مل گئی۔