کراچی (کامرس رپورٹر)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکی کمی ہوئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 250روپے سستا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1283ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے 67400 روپے سے گھٹ کر67150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت241روپے کی کمی سے 57785ر وپے سے گھٹ کر 57557روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت 754.45روپے پرمستحکم رہی ۔