بیجنگ( ویب ڈیسک) چین کے بچے اپنی شرارتوں کے سبب خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اب لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی ان کی شرارتیں عروج پر ہیں۔چین کے صوبے زی جیانگ کے شہر ننگ بو میں تین بچے آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے دو دیواروں کے بیچ سے گزرنے کی کوشش کرتے ہوئے پھنس گئے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ایک دیوار کو توڑ کر ان بچوں کو نکال لیا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔