کراچی(نیٹ نیوز) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہر سال دس نوجوان آرٹسٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا، اس کے لئے انہوں نے ’لائٹ اِنگیل ریکارڈز‘ نامی پلیٹ فارم کا آغازکردیا، علی ظفر ہمیشہ ہی نوجوان فنکاروں کو سامنے لانے کے لیے کوشاں دکھائی دیئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنی مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے ساتھ گانا بھی گایا تھا، لیکن اب گلوکار نے نوجوان فنکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سال 10 نوجوان آرٹسٹ متعارف کرنے کا پلیٹ فار م متعارف کرایا ہے ، علی ظفر نے ’نائٹ اِنگیل ریکارڈز‘ پلیٹ فارم کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا جس میں انہوں نے نوجوان فنکاروں کو درست پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا، یہ پلیٹ فارم ان نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہوگا جو ٹیلنٹ سے مالامال ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور دوسروں کو دکھانے کا کوئی موقع نہیں ملتا۔