لاہور( این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملک ندیم کامران کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے ملاقا ت کر کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجودتھے ۔ لیگی وفد نے سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفوں سے متعلق اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔