لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار جان ٹرو وولٹا کی اہلیہ اداکارہ کیلی پرسٹن 2 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں۔اداکارہ کے شوہر جان ٹرو ولٹا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیوی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’’میری خوبصورت بیوی کیلی چھاتی کے سرطان کے خلاف 2 سال سے لڑنے والی جنگ ہار گئی ہے ‘‘ جان ٹرو ولٹا نے لکھا کہ نے کیلی پرسٹن نے لوگوں کی محبت اور مدد سے بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑی۔جان ٹرو ولٹا نے اپنی پوسٹ میں تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی اہلیہ کی دیکھ بھال کی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوست اور پیاروں کا بھی شکریہ کیا جو اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھے ۔اداکار جان ٹروولٹا اور کیلی پرسٹن کی 2 بیٹیاں ہیں جب کہ ان کے بیٹے جیٹ ٹرو وولٹا کا 16 جنوری 2009 میں انتقال ہوا تھا۔