مکرمی !لائبریریاں عام طور پر پرامن اور پرسکون ماحول فراہم کرتی ہیں جس کا مقصد سیکھنے اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ جب طلباء لائبریری میں شور غوغا کرتے ہیں تویہ دوسرے لوگوں کے لیے جو مطالعہ یا تحقیق کرنے کرنے والوں کے لئے پریشانیکا باعث بنتا ہے۔لائبریری کا عملہ خود اونچی آواز میں بولتا ہے، اگر طالب علم کچھ کہتا ہے تو لائبریری کے عملے کی ناراضگی مول لے گا۔ اگر طلباء اونچی آواز میںشور کررہے ہوں، تو لائبریری کا عملہ ان سے کہہ سکتا ہے کہ وہ اپنی آوازیں کم کریں یا لائبریری چھوڑ دیں۔ مگر جب عملہ کی ماحول خراب کر رہا ہو تو کسی کو کیسے روکے گا۔چاہیے تو یہ کہ جو طلبا لائبریری ڈسپلن کی خلاف ورزی کرین ان کے والدین سے شکائت کی جائے۔ طلباء کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ لائبریری میں ان کے رویے کا دوسروں پر اثر پڑ تا ہے، اور دوسروں کے مطالعہ اور سکون سے کام کرنے کے حقوق کا احترام کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کو تادیبی کارروائی یا جرمانہکیاجائے۔ تاکہ طلبا سکون سے استفادہ کر سکیں(شیراز علی،کراچی)