لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے کہا کہ نچلی سطح کی کرپشن لوگوں کو تنگ کرتی ہے جبکہ وزیراعظم اور اس وزرا کی کرپشن ملک کوتباہ کرتی ہے ۔میں نے انتخابی مہم میں کہا کہ اوپر کی کرپشن 90روز میں ختم ہوجائے گی ہماری حکومت میں اوپر کی سطح پر کرپشن نہیں لیکن نچلے لیول کی کرپشن سسٹم میں جڑیں پکڑچکی ہے ۔یہ کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب ای گورننس آئے گی۔ اصل میں ملک کو تباہ اوپر کی کرپشن کرتی ہے ۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا تھاکہ نچلی سطح کی کرپشن لوگوں کو تنگ کرتی ہے جبکہ وزیراعظم اور اس وزرا کی کرپشن ملک کوتباہ کرتی ہے ۔یہ انہوں نے مجھے آج سے بیس سال پہلے کہاتھا۔جیسے ہی مہاتیر محمد گئے تو نجیب رزاق نے ملائیشیا کو مقروض کردیا۔