لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز) سیالکوٹ میں لڈو کھیلتے ہوئے تلخ کلامی پرچھوٹے بھائی نے چھری مار کر بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں کے فضل دین کے بیٹے فیصل اور احمد آپس میں لڈو کھیل رہے تھے ، تلخ کلامی ہو ئی تو چھوٹے بھائی احمد نے بڑے بھائی فیصل کو چھری مار کر زخمی کر دیا ، سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، والد نے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر ادیا ۔ ساہیوال میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار وں نے 45سالہ خاتون کو فائر مار کر قتل کر دیا، تھانہ ہڑپہ کی حدود میں صدیق نگر ہاوسنگ سکیم جناح ٹائون میں نسیم بی بی کو قتل کیا گیا۔ گلشن راوی کے علاقہ ٹی نمبر 5 دریائے راوی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی، 26 سالہ نوجوان سر اج الد ین وزیر آ با د کا رہا ئشی تھا اور کئی دن سے لا پتہ تھا، پو لیس کے مطا بق لاش کئی روز پرانی اور بوسیدہ ہے ، یہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ سیالکوٹ گیا تھا ، اس کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔