لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے لیبارٹریزکے کولیکشن سنٹرز پر دی جا نے وا لی خدمات اور سہولیات کو بہتر اور منظم کرنے کیلئے کم سے کم معیارات اورسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)متعین کر نے کیلئے تیارکردہ مسودہ مزید مشاورت کیلئے شعبہ کے ماہرین اور سٹیک ہولڈرزکے حوالے کر دیاگیا ہے ۔اس حوالے سے کمیشن کے دفتر میں ایک مشا ورتی اجلاس ہوا،جس میں اس شعبہ کیلئے مجو زہ کم سے کم معیا را ت کی تیا ری اور فریم ورک کیلئے متعلقہ ما ہر ین اور سٹیک ہو لڈرز نے سیر حاصل بحث کی۔کمیشن کے سینئر افسران کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، پروفیسر فوزیہ اشرف،ڈاکٹر احسن ملک،ڈاکٹر نتاشہ انور،ڈاکٹر عمر چغتائی،ڈاکٹر عامر مفتی ودیگر نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر کلینیکل گوو رننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہر یا نے کم سے کم معیا را ت کی تیا ری میں کمیشن کے کا م اورطر یقہ کا رسے آگا ہ کیا۔