بن غازی (این این آئی)لیبیا میں مقامی آبادی نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے کے مرکزی شہر سبہا کے ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس ہوائی اڈے کو جنوری 2014 میں بند کر دیا گیا تھا۔مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ لیبیا کی فضائی کمپنی کا کمرشل جہاز ملک کے مشرقی شہر بنغازی سے آنے والی پرواز کے سلسلے میں سبہا کے ہوائی اڈے پر پہنچا۔