لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھائونی میں ڈاکوئوں نے تبریز کے گھر سے 6 لاکھ 70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں ڈاکوئوں نے زاہد کے گھر سے 4لاکھ 55 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مسلم ٹائون میں ڈاکوئوں نے عبدالصمد کے گھر سے 2لاکھ 90 ہزار کی نقدی اور زیورات، شالیمار میں ڈاکوئوں نے عاشر کے گھر سے 2لاکھ 15 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے امتیاز کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،نواں کوٹ میں ڈاکووں نے عظیم سے 45 ہزار نقدی اور موبائل فون ۔سرور روڈ میں ڈاکووں نے ناصر سے 30ہزار کی نقد ی اور موبائل فون۔ ٹاون شپ میں ڈاکووں نے فیضان سے 10 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا، وحدت کالونی،گجر پورہ اور ہیئر سے گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ۔قلعہ گجر سنگھ۔اچھرہ اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔