طرابلس (این این آئی)لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی وفادار فوج نے مغربی شہر مصراتہ میں متعدد اہداف پر بمباری کی۔ بمباری کا نشانہ بنائے جانے والے مقامات میں فضائیہ کا ملٹری کالج بھی شامل ہے جسے تباہ کردیا گیا ہے ۔العربیہ اور الحدث چینل کی رپورٹ کے مطابق مصراتہ میں فضائیہ کالج میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔خیال رہے کہ مغربی شہر مصراتہ بھی لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار ملیشا کے زیرانتظام ہے ۔ لیبی فوج طرابلس کے ساتھ اس شہر میں بھی حکومت نواز ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ادھر العربیہ اور الحدث چینلوں کے ایک دوسرے ذریعے کے مطابق جنوبی لیبیا میں مرزق شہر میں نیشنل آرمی اور مسلح گروپوں کے درمیان بھی گھمسام کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے مرزق شہر پر حملہ جس کے بعد نیشنل آرمی کو المقریف کالونی سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے ۔