نیویارک،طرابلس،ابوظہبی (ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا کے مسلح تنازع میں بیرونی قوتوں کی مداخلت بے انتہا بڑھ گئی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے لیبیا کے منقسم دھڑوں کی حمایت کرنے والی بیرونی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی تعطلی کی فضا کے خاتمے اور جنگ بندی پر عمل درآمد میں مدد کریں۔لیبیا میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ترکی نے وفاق حکومت کے زیر انتظام مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول الوطیہ کے فضائی اڈے کیلئے نئی عسکری کمک ارسال کی ہے ۔قطر نے زور دیا ہے کہ لیبیا بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ قومی حکومت کی حمایت کو یقینی بنایا جائے ۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ بیرونی مداخلت نے لیبیا کی صورت حال کو پیچیدہ بنا دیا ہے ۔