طرابلس(نیٹ نیوز)لیبیا کی فوج نے ترکی کا ایک اور ڈرون تباہ کردیا ،حفتر فوج کے مطابق ڈرون نے معیتیقہ کے عسکری اڈے سے اڑان بھری جس کو فوری نشانہ بنایا۔لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ترکی کے ایک عسکری ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ لیبیا کی فوج کے مطابق طیارے کو معیتیقہ کے عسکری اڈے سے اڑان بھرنے کے فورا بعد نشانہ بنایا گیا۔ یہ طیارہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں لیبیا کی فوج کے عسکری ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے مشن پر تھا۔تقریبا ایک ہفتے سے طرابلس اور مصراتہ کے جنوبی علاقوں اور سرت شہر کے مغرب میں لڑائی کے محاذوں پر گھمسان کے معرکے دیکھے جا رہے ہیں۔ یہ لیبیا کی فوج اور وفاق حکومت کی فورسز کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے ہونے والی شدید ترین لڑائی ہے ۔ اس دوران بھاری توپ خانوں ، لڑاکا طیاروں اور ڈرون طیاروں کا استعمال کیا گیا۔