طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں فوجی آپریشن میں القاعدہ کا خطرناک کمانڈر مارا گیا جبکہ کے دارالحکومت طرابلس میں مسلح جھڑپوں میں 13 لوگوں کی موت ہوگئی اور 52 دیگر زخمی ہوگئے ۔لیبیا کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 52 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔