نواب شاہ (بیورو رپورٹ) لیجنڈ اداکارگلاب چانڈیو کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،ادبی شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،گلاب چانڈیو کی نمازجنازہ گاؤں سائیں بخش چانڈیو میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان معصوم شاہ میں سپردخاک کیا گیا،نمازجنازہ میں ناموراداکار منظورمراد، اداکار رشید خاصخ یلی،گل منصوربلوچ،سیدجنید شاہ،سید ذاکرحسین شاہ،سندھی ادبی سنگ بادل لرا،ضلعی صدرپی پی علی اکبرجمالی،غلام حسین چانڈیو،عبداﷲ خان چانڈیو،حاجی محمد زرداری،مبارک چانڈیو، گل محمد زرداری، لیاقت چانڈیو،پی ٹی آئی حیدرآباد کے رہنمائعمران قریشی،امام دین کیریو،عبدالستاراوردیگرنے شرکت کی،مداحوں کا کہنا تھا کہ گلاب چانڈیو بڑے اداکارتھے ،انہوں نے سندھ کی ثقافت اورتہذیب کو بین الاقوامی سطح پراجاگرکیا،وہ شفیق انسان اوربہترین دوست بھی تھے ۔