ملتان ( خبرنگار) نام ور لیجنڈ سرائیکی فوک گلوکار منصور علی ملنگی کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں مرکزی تقریب ان کے آبائی علاقے گڑھ مہاراجہ میں ہوگی جس میں ان کے اہل خانہ کے ہمراہ ان کے مداح بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ منصور ملنگی یکم جنوری1947 ء بستی قاسم والی نزد میرنیوالہ گڑھ مہاراجہ تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے ،ان کے والد پٹھان علی سارنگی نواز تھے ،منصور ملنگی نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد سے لی بعد میں بابا جی اے چشتی کے شاگرد ہوگئے ، منصور ملنگی کو پہلی مرتبہ شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انھوں نے 1974ء میں سرائیکی زبان کا مشہور گانا ’’ اک پُھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ‘‘ گایا۔منصور ملنگی نے 1990 میں برطانیہ1992 میں امریکہ،1994 میں جاپان،1998 میں ناروے ، 2001 میں دبئی اور 2004 میں یونان میں اپنے فن کا جادو جگایا ،منصور ملنگی نے تین شادیاں کیں انکی کل اولاد میں 11 بیٹے اور 8بیٹیاں ہیں2013میں انہیں صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیامنصور علی ملنگی 10سمبر2014 کو دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔