لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک) امریکہ کے لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن نے روایتی حریف ہولی فیلڈ کے خلاف فائٹ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔انہوں نے اپنے ورک آؤٹ کی تازہ ترین ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس نے آتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ۔ ادھیڑ عمر میں ایسی تیزی، پھرتی اور مہارت کی ہر کوئی داد دے رہا ہے ۔ماہرین کے مطابق ٹائسن کا اپنے دور کے بہترین اور اس صدی کے سب سے اچھے باکسرز میں شمار ہوتا ہے اور ان کی تکنیک آج بھی بہت سے باکسرز سے اچھی ہوسکتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر وہ کسی کم عمر کھلاڑی کے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے پاس 12 راؤنڈ اور پوائنٹس پر میچ جیتنے کا وقت نہیں ہوگا۔ بلکہ انھیں اپنے تجربے اور تکنیک پر انحصار کرتے ہوئے ناک آؤٹ پنچ مارنا ہوگا اور وہ بھی پہلے تین یا چار راؤنڈ میں۔