منروویا(صباح نیوز، نیٹ نیوز ) لائبیریا کے دارالحکومت منروویا کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے 30 بچے جاں بحق ہو گئے ۔مغربی افریقہ ملک لائبیریا کے دارالحکومت کے ایک اسکول میں اس وقت اچانک آگ لگ گئی جب بچے قرآن مجید پڑھ رہے تھے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔لائبیریا کے صدر جارج ویا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حادثے پر شدید افسوس کا ا ظہار کیا ہے ۔