اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی صدر لیز نکول نے کہاہے کہ پاکستان میں نیٹ بال کی ترقی کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ برطانیہ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور چیئرمین کپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح نیٹ بال کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ملاقات کے دوران آئی این ایف کی صدر نے پاکستانی وفد یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں نیٹ بال کی ترقی کے لئے تعاون جاری رہے گا۔اور نیٹ بال کی ترقی کے لئے پاکستان کی بہترین کوششوں کی بھی تعریف کی جائے ۔ پاکستانی وفد نے لیز نکول کو انٹر نیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی صدر منتخب ہونے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں نیٹ بال کا کھیل دنیا میں مزید ترقی حاصل کریگا۔ واضع رہے کہ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کا تین روزہ اجلاس گذشتہ روز لیورپول برطانیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جس میں برطانیہ کی لیز نکول کو انٹر نیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی صدر منتخب ہوئی۔ اور اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اور چیئرمین کپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پاکستان کی نمائندگی کی، صدر آئی این ایف کا انتخاب میں مدثر آرائیں اور ظفر اقبال نے پاکستان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کیا۔