کراچی (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سرکاری اراضی کی لیز،الاٹمنٹ،منتقلی کیس کا4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ، عدالت عظمٰی نے اپنے تحریری فیصلے میں کہاہے کہ30 سالہ لیز کو 99 سالہ لیز میں تبدیل کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں،99 سالہ لیزمیں تبدیلی سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،جن اضلاع میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈہوچکا ہے وہاں بورڈ آف ریونیو زمین الاٹ یالیزکرسکتاہے ،تاہم کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے والے اضلاع کی زمین منتقل نہ کی جائے ۔