کچھ خواتین کو بال بنانے کے اتنے زیادہ طریقے معلوم ہو تے ہیںکہ وہ ہر دعوت اورہر فنکشن میں نت نئے انداز سے بال بنا لیتی ہیں۔بالوں کا سٹائل کچھ اس انداز سے بنانا کہ یوں لگے جیسے بالوں میں گلاب کا پھول لگا یا ہو ا ہے لیکن وہ پھول بالوں ہی سے بنا ہو تو دیکھنے میں کتنا شاندار لگتا ہے۔آج آپ کیلئے یہی سٹائل لے کر آئے ہیں جو دیکھنے میں مشکل نظر آتا ہے لیکن ا سے بنانا بالکل بھی مشکل نہیں ہے۔بلکہ بہت آسانی سے یہ سٹائلش ہئر سٹائل خود بھی بنا یا جا سکتا ہے۔آپ بھی ان تصویروں کو غور سے دیکھئے اور یہ خوبصورت سا سٹائل بنانا سیکھئے۔