فلوریڈا(ویب ڈیسک )لیمور پھلوں کی خوشبو سونگھنے میں غیر معمولی طور پر چالاک ہوتے ہیں، اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ 50 فٹ کی دوری سے پھلوں کی خوشبو محسوس کرلیتے ہیں۔فلوریڈا میں واقع لیمور فاؤنڈیشن نے ایک تجربے کے بعد بتایا کہ انہوں نے ایک ڈبے میں خربوزے چھپا کر رکھے تھے جسے لیمور نے ڈھونڈ نکالا ۔پٹیوں والی دموں کے مالک لیمور گھنے جنگلات میں رہتے ہوئے کئی طرح کے پھل اور پتے کھاتے ہیں۔ گھنے جنگلات میں وہ دور تک نہیں دیکھ سکتے اور اسی بنا پر ان میں سونگھنے کی حس بیدار ہوئی ہے ۔