کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پی ایس ایل کے لائیو سٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو دینے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کے مرتکب کو قصور وار ثابت ہونے پر سزا دی جائے کیونکہ اس معاملے میں فریقین کے درمیان معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مستقبل کیلئے سبق مل گیا ہے ۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پی ایس ایل 2019ء سے 2021ء تک تین ایڈیشنز کیلئے پاکستان سے باہر لائیو سٹریمنگ کے حقوق سٹے باز کمپنی کو فروخت کرنا اہم معاملہ ہے۔