لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں خاتون لیکچرر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے مسمات طلعت امین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اردو کی ایڈہاک لیکچرار بھرتی ہوئی، اس کو طویل عرصے کے بعد ریگولر نہیں کیا جا رہا، عدالت اس کو ریگولر کرنے کا حکم دے ۔