فیصل آباد،تاندلیانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)فیصل آباد کے حلقہ این اے 78سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی خان بلوچ لاہور کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ،مرحوم عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،انکے انتقال کی خبر وزیر خارجہ ودفاع خرم دستگیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔ مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں 455گ ب کنجوانی میں ادا کی جائے گی۔رجب علی بلوچ اس وقت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے ۔کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بھی ان کی ہسپتال میں عیادت کی تھی۔رجب بلوچ این اے 78سے 2بار ایم این اے منتخب ہوئے ۔