لاہور(میاں رؤف) آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے اداروں میں سیا ست کی بجائے پروفیشنل ازم کوفروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے ، آئی جی پنجاب کے حکم سے ن لیگ کے دور میں بھرتی ہونے والے 3سالہ سروس مکمل کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹرز کو ریگولر کر دیا گیا، ذرائع کی جانب سے ’’92‘‘ نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں پنجاب پولیس میں مختلف اوقات میں بھرتیاں کی گئیں، پنجاب پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ملازمین کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے 2014-15 میں 46ٹرینی سب انسپکٹرز بھرتی کئے گئے ، انہیں شعبہ انویسٹی گیشن اور آپریشن میں ایڈجسٹ کیا گیا، تاہم (ن) لیگ کی حکومت نے ان ٹرینی سب انسپکٹرز کو ریگولر کیا نہ ہی ان کو ترقی مل سکی ، ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے رپورٹس طلب کر لیں اور 46 ٹرینی سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ریگولر کر دیا ، ریگولر ہونے والوں میں شہریار ذوالفقار علی،حافظ محمد ظہیر ، عدیل انجم ، خالد لیاقت، قادر علی ، شاہد رشید ، اعجاز یوسف، واصف اقبال ، محمد قاصم ، محمد آصف علی رضا، فیض احمد ، عظیم انور، محمد اشفاق ، منصب خان ، محمد نعیم خان ، وقاص رفیق ، یاسر بشیر ، طلحہ ناصر ، خرم شہزاد، عامر ریاض ، محمد اسد اقبال ، اویس منظور ، عادل انعام الحق، داؤ د خالد ، اسامہ منور، ارباب اسلم، اعتراز عارف سرویا ، محمد سلمان قاصم ، شہریار علی، محمد سہیل انجم، محمد ذکا، شیر علی ، رائے محمد دانیال اشرف، دانیال یوسف، محدم جمشید خان خافظ ، خرم شہزاد، نوید عبدالمجید ،خافظ عاصم مقصود، رضوان علی، عثمان اکبر، ارم شہباز، شفق منصور، عنبرین رحمن ، سدرہ جمیل ، اشتیاق انورمسیح اور شاہ پیر شہباز کے نام شامل ہیں۔