پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیرمقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں اور تحقیقات کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کے پی ہائی ویزاتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹیم ایک سوالنامہ مرتب کرے گی جس کے بعد امیرمقام کو طلب کیا جائے گا۔امیرمقام کی کمپنی پر الزام ہے کہ ضلع شانگلہ میں الپوری سے بشام سڑک کی تعمیر میں خورد برد کی گئی اور فنڈز لینے کے باوجود سڑک تعمیر نہیں کی گئی۔