علی پورچٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستانی عوام کیلئے پاکستان واپس آئے ، نوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دور ہوئے ، انہوں نے کسانوں کو اربوں کے قرضے دئیے ،نوازشریف کیخلاف کرپشن کا ایک ثبوت نہیں ملا،دوسری طرف سر تا پائوں لوگ کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔علی پور چٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کرپٹ افراداربوں روپے لوٹ کر پیسٹریاں کھا رہے ہیں مگر ن لیگ کے رہنمائوں کو پیشیاں بھگتنا پڑ رہی ہیں،13جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا،13جولائی کو نوازشریف کا پرتپاک استقبال کرنے پر عوام کا مشکور ہوں، نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم کو زندگی و موت کی کشمکش میں عوام کیلئے پاکستان آئے ،اس نوازشریف کو گرفتار کیا گیا جس نے ملک سے اندھیرے ختم کئے ،یاد کریں 2013میں بیس ،20گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، ن لیگ کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹے گئے ،الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ، وزیر اعظم بھی نوٹس نہیں لے رہے ۔شہبازشریف نے کہا 25جولائی کو شیر دھاڑے گا ، 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نوازشریف اور مریم کو آزاد کرانا ہے ۔