لاس ویگاس (نیٹ نیوز) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے سٹیج سے نیچے گر کر زخمی ہوگئیں، لیڈی گا گا کا گزشتہ روز لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا تو پرفارمنس کے دوران انہوں نے شرکا کو مزید محظوظ کرنے کے لیے ڈانس کرنے کا اعلان کیا، گلوکارہ کا اعلان سنتے ہی اُن کا ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر سٹیج کی جانب بڑھنے لگا تو اُسے محافظوں نے روکا البتہ گاگا کی درخواست پر اُسے سٹیج تک جانے کی اجازت دی گئی، مداح کو سٹیج پر دیکھ کر شرکا حیران ہوئے ، اسی دوران لیڈی گاگا نے گانا شروع کیا تو نوجوان لڑکے نے انہیں اٹھا کر رقص کرنے کی کوشش کی البتہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گلوکارہ کو ساتھ نیچے لے کر گر گیا، لیڈی گاگا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔